دنیا بھر میں کہیں خوشی اور کہیں غم کے سائے ، کہیں امید کے دیئے تو کہیں ناامیدی کے اندھیرے دیتا ہوا سال 2016 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور نئے سال کا خوش دلی سے استقبال کیا جارہا ہے۔
وہیں ہندوستان میں نوٹ بندی ، کالا دھن وغیرہ جیسے بڑے بڑے موضوع سال بھر چھائے رہے - سال 2016 ہندوستان کے لیے اتنا اچھا نہیں رہا سال کے آخر میں نوٹ بندی سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا-اب عوام کو نئے سال سے امیدیں -
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سال کا پہلا سورج نیوزی لینڈ سے طلوع ہوا جہاں مختلف شہروں میں نئے سال کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب آکلینڈ میں ہوئی جہاں اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے سارا شہر ہی امڈ آیا تھا۔
واضح رہے کہ نئے سال کا آغاز سب سے پہلے پولی نیشن ممالک نیوزی لینڈ، ٹانگا اور سوما سے ہوتا ہے جس کے بعد سورج آسٹریلیا کی سرحد کو چھوتے ہوئے جاپان میں اپنی کرنیں بکھیرے گا، جہاں اس کے استقبال کو دیوانے تیار بیٹھے ہیں جب کہ نئے سال کے نئے سورج کی سب سے آخری رونما ماریکا کی مغربی ریاستوں میں ہوگا۔